پارلیمنٹ کےسامنےحکومت کیخلاف نعرے بازی،حالات کشیدہ

5 Years ago

دارالحکومت اسکوپیہ کے شہر مقدونیہ کانام تبدیل کرنے پر ایتھنز میں ہزاروں افرادسڑکوں پرنکل آئے، مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم اور پتھر پھینکے ۔

تفصیلات کے مطابق مقدونیہ نام کی تبدیلی کے خلاف یونان میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا، ایتھنز میں ہزاروں افراد پڑوسی ملک مقدونیہ کا نام تبدیل کرکے شمالی مقدونیہ رکھے جانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پٹرول بم اور پتھروں کا استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کا استعمال کیا، یونانی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرین نے جھنڈے لہرا کر مقدنیہ یونا ہے کے نعرے بلند کیے اور پڑوسی ملک کے ساتھ کیے گئے تاریخی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مقدونیہ کی پارلیمنٹ نے ملک کے نام عوامی جمہوریہ شمالی مقدونیہ رکھنے کے لئے آئین میں ترمیم کی منظوری دی ہے، پارلیمنٹ کی 120نشستوں میں سے81ارکان نے دارالحکومت میں تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔نام کی تبدیلی گزشتہ سال جون میں یونان کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد عمل میں آئی، یونان اورمقدونیہ کے درمیان اس نام پر تنازعہ چلاآرہاہے کیونکہ یونان کے ایک صوبے کانام بھی مقدونیہ ہے۔