داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ،8افراد شہید

للاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ہوا جس میں 8 افراد شہید جبکہ 25 زخمی ہو گئے ۔

داتا دربار کے قریب پولیس ناکے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نذدیک دھماکا ہوا جس میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہو گئے ۔

دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 4 پولیس اہلکار اور 19 شہری ہیں ۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے میں مصروف ہے ۔ میٹرو ٹریک کو بھی بند کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں 5 پولیس اہلکار وں سمیت 8افراد شہید ہوئے اور 25 زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے میں تقریباً 7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ایم ایس میؤ اسپتال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 18 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے