مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ، بھارت کو لگام ڈالی جائے ، عمران خان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ

5 Years ago

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ، بھارتی فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے اور کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرے ۔

ریاستی دہشت گردی سے چند روزمیں 15 کشمیری شہید ، 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اورمقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ناقابل برداشت ہے ، انہوں نے کہا کہ صدارتی راج کے نفاذ سے مقبوضہ کشمیرمیں حالات مزید بگڑیں گے ، کشمیری نوجوانوں ، بچوں اورخواتین پرتشدد بند کروائے اور جلد اپنا کمیشن بھجوا کرصورتحال کا جائزہ لے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر پراپنا خصوصی نمائندہ مقررکرے ۔