گوتم گمبھیر نے ورلڈکپ سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءشروع ہونے میں دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور تمام ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ضرور پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، حکومت حرکت میں آ گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بڑا حکم جاری کر دیا
انگلینڈ کو اس ٹورنامنٹ کیلئے سب سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ آسٹریلیا پاکستان اور بھا رت کو بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے مگر سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کی باؤلنگ لائن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایک فاسٹ باؤلر کی کمی کیساتھ عالمی کپ میں شرکت کرے گی۔
میگا ایونٹ میں فاسٹ باؤلنگ میں بھارتی ٹیم کا انحصار محمد شامی، بھوونیشور کمار اور جسپریت بمراہ پر ہے اور ان کا ساتھ دینے کیلئے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا موجود ہوں گے تاہم گمبھیر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں ایک اور معیاری فاسٹ باؤلر کی کمی ہے کیونکہ شامی، بھوونیشور اور بمراہ کو مزید سپورٹ کی ضرورت ہے، اگر ان تین میں سے کوئی ایک بھی باؤلر انجری کا شکار ہوتا ہے تو بھارت کو ان کے بیک اپ کی کمی محسوس ہوگی۔