پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے جےایف17تھنڈرطیارےسےملکی ساختہ میزائل کاکامیاب تجربہ کیا۔ یہ ملکی ساختہ میزائل طویل فاصلےتک مارکرنےکی صلاحیت رکھتاہے اور جےایف17تھنڈرسےملکی ساختہ میزائل کاتجربہ عظیم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تجربہ سائنسدانوں اور انجینئرزکی صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے۔ جےایف17تھنڈرکوملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کردیاگیا اور جےایف17تھنڈرکودن اور رات اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔
ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نےسائنسدانوں،انجینئرزکی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ عظیم کامیابی پرمبارکبادکی مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے۔ دشمن نےہم پرجارحیت مسلط کی توبھرپورجواب دیں گے۔
اصل خبر پڑھیں