انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 138.75 روپے سے کم ہو کر 138.65 روپے اور قیمت فروخت 138.85 روپے سے کم ہو کر 138.75 روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.50 روپے سے کم ہو کر 138.30 روپے اور قیمت فروخت 139 روپے سے کم ہو کر 138.80 روپے ہوگئی۔