فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتی بھارتی گلوکارہ کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ گلوکارہ نیہا کاکڑ بھی اداکار فہد مصطفیٰ سے متاثر ہوگئی ہیں جس کا ثبوت ان کا تمام بالی وڈ ہیروز چھوڑ کر پاکستانی اداکار و میزبان کو فوکس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرنا ہے جس میں وہ فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتی نظر آ رہی ہیں۔
,
نیہا کاکڑ ان دنوں اپنی مدھر آواز کے سبب بالی وڈ چھائی ہوئی ہیں، خوبصورت گیتوں کی ویڈیوز تو شئیر کرتی رہتی ہیں تاہم ان کی نٹ کھٹ شرارتوں پر مبنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہتی ہیں۔ نیہا کاکڑ نے حال ہی میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو دونوں کے پرستاروں کی پسند کے باعث وائرل ہو گئی۔

,
اس ویڈیو میں نیہا کاکڑ فہد مصطفیٰ کے ایک ٹی وی شوکے کلپ کی نقل اتارتی دکھائی دے رہی ہیں، مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی وائرل ہوچکی ہے، نیہا کاکڑ نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے’’شرما گئی‘‘۔ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور ہزاروں پرستاروں نے لائیک بھی کیا ہے۔
,