ابے کالے “کا ہنگامہ ،سرفراز احمد کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں ،ایسی ویڈیو شیئر کر کے شوہر کا دفاع کر

سینچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے پروٹیز بلے باز کے خلاف متعصبانہ جملے نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جملے پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا اور متعلقہ کھلاڑی سے معافی بھی مانگی لیکن سوشل میڈ یا پر اب تک اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کی ٹرولنگ جاری ہے ۔ایسے میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز بھی میدان میں آگئیں جنہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد نیلسن منڈیلا سکوائر پر جنوبی افریقی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔