تین ارب ڈالر دینے کا اعلان ہوتے ہی وزیراعظم خوشی سے نہال ہو گئے، شاندار پیغام ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس ہے۔
ضرور پڑھیں: بسنت منانے کے اعلان پر خوش ہونے والے پاکستانیوں کے ارمان پانی میں بہہ گئے ، بڑی خبر آ گئی
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یو اے ای پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کیلئے تین ارب ڈالر جلد ہی سٹیٹ بینک میں جمع کروا دے گا۔


وزیراعظم عمران خان نے اس اقدام کو پاکستان سے دوستی اور خلوص کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای نے آزمائش کے وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سال میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں کتنے پاکستانیوں کے سر قلم کئے؟ ہولناک تفصیلات سامنے آ گئیں