
راولپنڈی میں موٹروے پولیس کی کارروائی، گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
6 Years agoٹھیلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔
راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ٹھیلیاں انٹرچینج کے قریب اسلحہ سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔
گاڑی سے برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 46 نائن ایم ایم پسٹل، 32 تئیس بورپسٹل، 12 رائفلیں 12 بور، 10 رائفلیں 223 بوراور26 ہزارسات سو گولیاں اور800 میگزین برآمد کئے گئے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو تھانہ صدر بیرونی پولیس کے حوالے کردیا۔