قیام پاکستان اور ملکی استحکام کیلئے مسیحی برادری کا کر دار اہم، آرمی چیف

تعلیم،صحت ،سماجی بہبود کے شعبوں میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف جنرل باجوہ کی کرائسٹ چرچ کی تقریب میں شرکت،کرسمس کی مبارکباد دی
اسلام آباد (نمائندہ دنیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور ملکی استحکام کیلئے مسیحی برادری کا کر دار اہم ہے ،انہوں نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہاکہ تعلیم،صحت،سماجی بہبودکے شعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لئے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ۔