سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپ کے انچارج،، یہ ہتھکڑی لگی میت ایک استاد کی ہے

5 Years ago

سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپ کے انچارج،،،،،
یہ ہتھکڑی لگی میت ایک استاد کی ہے ۔ نیب کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے انچارج میاں جاوید وفات پا گئے ۔
ان کے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے بھی ضرور یہ تماشہ دیکھیں گے اور سبق پکڑیں گے کہ کسی نے زندگی میں استاد بننے کی ذلت نہیں اٹھانی بلکہ راؤ انوار یا شرجیل میمن بننے کی "عزت" کمانی ہے کیونکہ کوئی مائی کا لال قتل اور اربوں کی کرپشن کے باوجود انہیں ہتھکڑی لگانے کی جرات نہیں کر سکتا ۔ ان کے لئے ملک کی اعلی ترین عدالت کے پروٹوکول والے خفیہ دروازے بھی کھل جاتے ہیں لیکن اعلی ترین تعلیم یافتہ سکالرز اور ہزاروں کے اساتذہ کرام کو محض الزام پر ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ میاں جاوید تو زندگی کی بازی ہار گئے بعد میں الزام ثابت ہو یا نہیں اس سے کسی کو کوئی غرض نہیں ہے ۔ معاشرے کے ان کمی کمینوں کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ کس شودر طبقے سے ہیں اور ان کی اوقات کیا ہے ۔
یہ ہماری قومی بے حسی کی انتہا اور زوال کی نشانی بھی ۔