سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جلد پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے

لاہور (نیوز پاکستان) راحیل شریف جلد پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھال لیں گے، روحانی پیشوا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام نافذ ہو جائے گا جبکہ سابق آرمی چیف کو 2024 تک ملک کا صدر بنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی پاکستان کی سیاست میں انٹری سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی خبر سامنے آتی رہی ہے۔
تاہم راحیل شریف نے کبھی بھی پاکستان کی سیاست میں انٹری سے متعلق کسی قسم کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ پاکستان کے سب سے مقبول آرمی چیف قرار دیے جانے والے راحیل شریف ان دنوں سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔راحیل شریف کو پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف تین برس کے اندر کامیاب جنگ لڑنے اور ملک میں بہت حد تک امن کے قیام کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔
اب راحیل شریف کی پاکستانی سیاست میں انٹری سے متعلق قومی اخبار روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ میں دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر پنجر نامی کسی روحانی شخصیت نے راحیل شریف کے صدر پاکستان بننے کی پیشن گوئی کی ہے۔ پیر پنجر نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں جلد صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔ جبکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف پاکستان واپس آئیں گے اور انہیں صدر پاکستان بنا دیا جائے گا۔
سابق آرمی چیف راحیل شریف 2024 تک صدر پاکستان رہیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنما بھی گزشتہ کچھ روز کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان صدارتی نظام حکومت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرر فرحت اللہ بابر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ختم کرکے صدارتی نظام حکومت نافذ کر دیا جائے گا۔