3 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا

دبئی: دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں بوریت کو دورکرنے کیلیے ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔ بعد ازاں انھوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اورویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ادیتھا راجیش نے 13 برس کی عمر میں ٹرینیٹ سولیشن نامی کمپنی متعارف کرا دی۔
دبئی کے انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے راجیش نے بتایا کہ وہ بھارتی شہر کیرالہ میں پیدا ہوا ور5 برس کی عمر میں والدین کے ہمراہ دبئی منتقل ہوگئے۔