پی آئی اے طیارہ ہینگر سے نکلتے ہوئے شاہین ایئر لائن کے ناکارہ طیارے سے ٹکرا گیا

حادثے کے نتیجے میں پی آئی اے جہاز کے بائیں انجن کے پنکھے کو شدید نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے کا طیارہ ہینگر سے نکلتے ہوئے شاہین ائیر لائن کے ناکارہ طیارے سے ٹکرا گیا۔

جناح ٹرمینل پر اصفہانی ہینگر میں پی آئی اے کا اے ٹی آر ساختہ طیارہ ہینگر میں مرمت کے بعد چیکنگ کے مراحل میں تھا کہ اسی دوران اسٹارٹ انجن طیارہ بے قابو ہو کر سامنے موجود شاہین ائیر لائن کے ناکارہ جہاز سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے اس کے انجن پروپیلر (پنکھے) کو شدید نقصان پہنچا اور طیارہ ایک مرتبہ پھرعارضی طور پر گراونڈ کر دیا گیا۔