دی پاکستان سائنس کلب اور خوارزمی سائنس

دی پاکستان سائنس کلب اور خوارزمی سائنس سوسائٹی اس سال ’’نیشنل سائنس اینڈ انوویشن فیئر 2019‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔

ایونٹ میں ملک بھر سے سائنس اور ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے طلبہ کو دعوت دی گئی ہے، 12 سے 20 سال کی عمر کے طلبہ اپنے کیے ہوئے کام اور ریسرچ کی نمائش کے علاوہ آگے بڑھنے کے موقع سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو چین میں منعقد ہونے والے ایشاء کے سب سے بڑے انٹرنیشنل سائنس مقابلے میں شرکت کا موقع ملے گا جہاں 60 سے زائد ممالک حصہ لیں گے۔

پاکستان سائنس کلب اور دیگر شراکت داروں کی چھتری تلے طلبہ کو اپنے خیالات سامنے لانے کا بہترین موقع ملے گا۔ میلے میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبہ اپنے متعلقہ کام کو 20 اپریل تک جمع کروا سکتے ہیں۔

ایونٹ سے متعلق مزید تفصیلات کےلیے ’‘پاک ایس سی‘‘ کی ویب سائٹ دیکھیں