کیا سردیوں میں دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے؟

سردیوں کا موسم قریب ہے، اور یقیناً وہ لوگ جنہیں سال کا یہ موسم گرمیوں سے زیادہ پسند ہے وہ کافی خوش بھی ہوں گے۔
اس موسم کے آتے ہی لوگ اپنی صحت کو ب hiہتر بنانے کا سوچ کر بہت سی چیزیں کھانا شروع کردیتے ہیں جبکہ بہت سی چیزیں سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں سے ایک دہی بھی ہے۔
گرمیوں کے موسم میں شوق سے کھایا جانے والا دہی اب اس موسم میں اتنا پسندیدہ نہیں مانا جاتا۔
بہت سے لوگ ایسا مانتے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں دہی کھانا چھوڑ دینا چاہیے، کیوں کہ اس کی وجہ سے گلا خراب ہوسکتا ہے۔
لیکن کیا یہ حقیقت ہے؟
ویسے تو دہی غذائیت سے بھرپور ہے جس میں ایسے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مثبت مانے جاتے ہیں، اس میں بہت سے فائدہ مند وٹامن بھی موجود ہیں جبکہ پوٹیشیم، کیلشیم اور پروٹین بھی دہی میں پائے جاتے ہیں۔