نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں تین مرلے کا گھر کتنے کا ملے گا؟

(عمران یونس) نئی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا، پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے فنانشل ماڈل کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی۔مستحق افراد کو 3 مرلے کا گھر 13لاکھ میں اور15 سے 20 لاکھ قرضہ دینے کی سفارشات تیار کی جانے لگیں۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018
تفصیلات کے مطابق سستے50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے فنانشل ماڈل کے حوالے سے اسلام آباد اور کراچی کے بعد پنجاب میں بھی 6 رکنی سب کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جس میں محکمہ ہاؤسنگ، پرائیویٹ ڈویلپر اور فنانشل ایکسپرٹ شامل ہونگے جبکہ منظور احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق سب کمیٹی منصوبے کی مالیت، طریقہ کار، گھر کی فراہمی کے معاملات دیکھے گی، گھروں کی اقساط اور بینکوں کے معاملات کی نگرانی بھی کمیٹی ہی کرے گی۔ سب کمیٹی 2 ہفتوں میں مرکزی ٹاسک فورس کو رپورٹ کرنے کی پابند ہوگی۔
سٹی 42 سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کہا کہ مستحق افراد کو3 مرلے کا گھر 12 سے 13 لاکھ میں دینے کا ارادہ ہے، درخواست گزار کو 15 سے 20 لاکھ قرضے کی سہولت بھی دیں گے۔ اب تک لاکھوں کنال اراضی لینڈ بینک میں آچکی ہے، طریقہ کار وضع کر رہے ہیں کہ پہلے کس اراضی پر گھر بنائیں۔