دورہ جنوبی افریقا: پاکستان کا فتح سے آغاز

پاکستان نے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز فتح کرکے میزبان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

گرین کیپ نے 3 روزہ پریکٹس میچ میں انوی ٹیشن الیون کو 6 وکٹ کے مات دے دی۔

بنوبی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی انوی ٹیشن الیون نے پہلی اننگز میں 318 رنز 7 وکٹ پر ڈیکلیئر کی۔

گرین کیپ نے اظہر علی اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت 306 رنز 7 وکٹ پر اپنی اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

دوسری اننگز میں انوی ٹیشن الیون نے اپنی دوسری اننگز 182 رنز پر ڈیکلیئر کی اور پاکستان کو جیت کےلئے 195 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 41 ویں اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

گرین کیپ کی طرف سے حارث سہیل 73 اور امام الحق 66 رنز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔