1سیکنڈ میں 10 ٹریلین فریم عکس بند کرنے والا کیمرا

اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کر رہے ہیں ،گزشتہ دنوں ایک ایسا کیمرا تیار کیا گیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 10 ٹریلین کی شر ح سے ویڈیو بنا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ پھیلتی ہوئی روشنی کو بھی سلو موشن موڈ میں دکھا سکتا ہے ۔اس کو کیلی فور نیا آف ٹیکنالوجی اور کینیڈا کےسائنسی ادارے آئی این آر ایس نے مل کر بنایا ہے ۔یہ تیز رفتار کیمرا اتنا حساس ہے کہ وہ روشنی اور مادّےکے در میان نینو پیمانے تک بھی ری ایکشن نوٹ کرسکتا ہے ۔گزشتہ برس سوئٹزر لینڈ کی ایک ٹیم نے پانچ ٹر یلین فریم فی سیکنڈ والے کیمرے بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

10 ٹریلین فریم عکس بند کرنے والے کیمرے کو ماہرین نے الٹرا فاسٹ فوٹو گرا فی (سی یو پی ) کا نام دیا ہے ۔اس صلاحیت کے باوجودیہ تیز رفتار لیزر جھماکوں کے اندر نہیں جھانک سکتی ،کیوں کہ یہ عمل فیمٹو سیکنڈز کی سطح پر ہوتا ہے ۔ اس کوتیار کرنے میں فیمٹو سیکنڈ اسٹر یک کیمرا اور ایک ساکت کیمرے کو استعمال کیا ہےاور اسے ڈیٹا رینڈ رنگ کے لیے ایک عمل میں آزمایاگیا ہے ،جسے ریڈون ٹرانسفارمیشن کا نام دیا گیا ہے ۔ان کیمروں سے کیمیا اور فزکس کی دنیا میں رونما ہونے والے ان واقعات کی تفصیلات کو مقید کیا جاسکے گا جو ایک سیکنڈ کے بہت ہی کم حصے میں رونما ہوتے ہیں ۔اس کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ٹی کپ کیمرا ایک روشنی کے پھیلائو کو بھی سلو موشن میں دکھا سکتا ہے ۔