نامور گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کی آج 54 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے



نامور گلوکارہ نازیہ حسن مرحومہ کی آج 54 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
03 Apr, 2019


کراچی پُرکشش شخصیت، دلکش آواز، نرالیادائوں کی مالک پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے مداح آج ان کی 54 ویں سالگرہمنارہے ہیں۔

پاپ موسیقیکی پہچان نازیہ حسن نے تین اپریل انیس سو پینسٹھ کو کراچی میں آنکھ کھولی۔ مشرقی کوئلکی دلوں کو چھوتی آواز اور سروں نے مغریبی دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔

حسن اور سادگی کا پیکر نازیہ حسن انیس سو پچتھہرمیں پی ٹی وی پر بچوں کے پروگرام “کلیوں کی مالا” سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پندرہ سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم ” قربانی” کیلئے آواز کا جادو جگایا اورعالمی افق پر نام کمایا۔

جنوبی ایشیاء میں پاپ میوزک متعارف کروانے کا سہرانازیہ حسن کے سر جاتا ہے، انہوں نے اپنے بھائی ذوہیب حسن کے ساتھ ملکر پاکستان کو بےشمار دل چھو لینے والے گیت دیئے۔

صرف پاپ میوزک ہی نہیں، نازیہ حسن نے سوفٹ گیتوںسے بھی دلوں میں پر راج کیا۔

پرکشش گلوکارہ تیرہ اگست سن دو ہزار میں کینسر کےمرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں۔