ملک بھر میں فضائی حدود کی مکمل بحالی کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد :سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر فضائی حدود کی بحالی کے حوالے سے نیا نوٹم (ہدایت نامہ) جاری کردیا ۔ نئے ہدایت نامے کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ کوئی طیارہ سفر نہیں کرسکے گا اور فضائی سفر کیلئے مخصوص روٹ ہی استعمال کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے تمام ایئر لائنز کو بھی آگاہ کردیا گیاہے۔فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں سے بھی محروم ہوگئے۔