طلبہ کیلئے خوشخبری

طلبہ کیلئے خوشخبری، یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کاآغاز ہوگا۔تمام سرکاری سکولوں میں 14اگست تک چھٹیاں ہوں گی، وزیرتعلیم مراد راس نے اعلان کردیا۔اساتذہ کے ای ٹرانسفر کیلئے ایپلی کیشن لانچ کردی گئی۔ ای ٹرانسفر پالیسی سے لوگوں کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، کلرک مافیا کی کرپشن ختم ہوگی ،نجی سکول فیسوں میں صرف 5فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں ،وزیرتعلیم کا اعلان ۔
صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔