وزیراعلی پنجاب

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور سمیت دیگر شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔