
اسرائیل کا خلائی جہاز تباہ
6 Years agoاسرائیل کا خلائی جہاز چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل خلائی ادارے نے خلائی جہاز کے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ خلائی جہاز کے انجن نے لینڈنگ سے قبل کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ لینڈنگ کے مناظر اسرائیلی ٹیلی وژن چینلوں پر براہ راست دکھائے گئے۔ اس مشن کی نگرانی کرنے والے خلائی سائنسدانوں نے جہاز کی تباہی کی وجوہات جاننے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔