نعرہ تکبیر اللہ اکبر

 نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے ایکشن میں آگئے، یوم پاکستانکی تقریب کے سلسلے میں اور موجودہ کشیدہ حالات کے باعث طیاروں کی تربیتی پروازیں اور موٹروے پر لینڈنگ و ٹیک آف کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے
پاک فضائیہ کے طیاروں خصوصی طور پر جے ایف 17 تھنڈر نےموٹروے اور ہائی وے پر مختلف مقامات پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں کی اس مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ دوران مشق لڑاکا طیاروں نے موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ کی جبکہ طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن بھی فراہم کیا گیا۔ مشقوں کے دوران جنگی طیاروں کو موٹر وے پر ہتھیاروں سے لیس بھی کیا گیا۔