پیٹرولیم سمری

اسلام آباد : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ اوگر نے پٹرول کی قیمت 59پیسے فی لیٹر کم کر کے 90روپے 38پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 68 پیسے فی لیٹر کم کر کے 102روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 92پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 92پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ آج جمعرات کو وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد کرے گی۔