جسٹس آصف کھوسہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس پہلا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات کے کیس میں گرفتار شخص کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کوچیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے بطور چیف جسٹس پہلا کیس نور محمد کی سزا میں کمی کا سنا اور عدالت نے منشیات کے کیس میں سزا یافتہ نور محمد کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کردی،سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا،وا ضح رہے کہ 12 سو گرام چرس رکھنے پر نور محمد کو ساڑھے 4 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔