
پیٹرولیم قیمتوں میں کمی
6 Years agoذرائع کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لئے اوگرا کی جانب سے خوشخبری ملنے کا امکان ہے، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔