سونا پھر مہنگا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالرکے اضافے سے 1272 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 858 روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57442روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754روپے45 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔