
خبردار فیس بک سے بچو
6 Years agoسوشل میڈیا صارفین پرائیویسی کے حوالے سے ہمیشہ ہی محتاط رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہے چاہے وہ اپنی لوکیشن بند ہی کیوں نہ کردیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے گزموڈو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک صارف اپنے موبائل میں لوکیشن بند کرنے کے باوجود فیس بک کی نظر سے نہیں بچ سکتا، فیس بک آئی پی ایڈریس کی مدد سے صارف کی لوکیشن کے بارے میں معلومات رکھتا ہے۔یہ معلومات پھر مختلف کمپنیاں صارف کی لوکیشن ، عمر، دلچسپی اور صنف کو دیکھتے ہوئے اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہیں اور فیس بک بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔دوسری جانب فیس بک نے اس پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامن پریکٹس ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔