جہانگیر ترین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف(حسنات نیوز) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کیلئے تمام وعدے پورے ہوں گے، صوبہ جنوبی پنجاب کے بننے میں بہت سے مسائل ہیں مگر صوبہ جنوبی پنجاب پی ٹی آئی کے دورحکومت ہی میں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم شروع کریں گے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباو ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنے آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے بلکہ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔