آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھولے، سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور والدین کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو نہیں بھولے۔ قوم نے بہادری کے ساتھ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں متحد اور پرعزم رہنا ہوگا، انشا اللہ پاکستان کی اصل منزل امن اور خوشحالی ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجودہ نے تعلیمی و سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث 155 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ حملوں میں 2 شہریوں سمیت 34 افراد شہید ہوئے تھے، سزائے موت پانے والے مجرموں کا کالعدم تنظیموں سے تعلق بتایا گیا ہے۔