روس کی پاکستان کو بڑھی پیشکش

5 Years ago

لیے روس کی جانب سے پاکستان کو دو بلین ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کر دی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق روس مہمند ڈیم کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لیے ریاستی سطح پر پاکستان اور روس کے مابین معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ روس کی یہی کمپنی پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی دریائے کابل پر ایک ڈیم تعمیر کر رہی ہے۔ اس کمپنی کا شمار روس کی بڑی پبلک انرجی فرمز میں ہوتا ہے جبکہ اس کمپنی کے روس میں ہی دیگر یورپی کمپنیوں کے ساتھ کئی جوائنٹ وینچرز بھی ہیں ذرائع نے بتایا کہ روسی کمپنی کے نمائندوں نے پاکستان میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے حکام سے گذشتہ برس نومبر میں ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔ روسی کمپنی کے نمائندوں نے وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی ملاقات کی اور جامشورو پاور پلانٹ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ روسی کمپنی جن پاور پراجیکٹس میں 7,100 میگا واٹ بوجی، 2800 میگا واٹ یلبو، 52 میگا واٹ نوسیری ، 8 سو میگا واٹ مہمند ڈیم اور 2200 میگا واٹ تنگس پاور پراجیکٹس شامل ہیں۔ روسی کمپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ان پراجیکٹس میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کو بھی تیار ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور روس نارتھ ساؤتھ میں ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر میں بھی تعاون کر رہے ہیں اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط بھی ہو چکے ہیں