پی ایس ایل: پی آئی اے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ پروازیں ہوں گی



پی ایس ایل: پی آئی اے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ پروازیں ہوں گی

جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا،

کراچی: شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، پی آئی اے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا، پی آئی اے کی جانب سے سہولت متعارف کرانے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کرسکیں گے ۔ پی ایس ایل کے میچز کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئر بس 320 طیارے کے ذریعے 170 مسافر اور 777 سے 300 مسافروں کو پہنچایا جائے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ ہونگی ۔