معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہرہے، اسپتال ذرائع.
 لاہور: عالم دین مولانا طارق جمیل کودل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں لاہورمیں جوہرٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔