روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ


میزائل دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفینس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے،روس کا دعویٰ

 ماسکو: روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ  کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے پانچ گنا رفتار سے مار کرسکتا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قازقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔