عقیدت یا جہالت

5 Years ago

اہل علم دوستوں سے سوال
ا=================ا

ظاہر پیر میں چیمہ ہوٹل اور مارکیٹ کمیٹی آفس کے قریب پیپل کے درخت کی باہر نکلی ہوئی جڑ اسم محمد(ص) کی شکل بن گئی -
اب ہوا یوں کہ کسی نے اس کے اردگرد لوہے کا جنگلہ تعمیر کرادیا اور جب یہ بات شہر میں پھیلی تو شہر اور گردونواح سے لوگ یہاں آنے لگے , منتیں مانی جانے لگیں , کسی نے اس جنگلے میں پیسے پھنکے تو دیکھا دیکھی لوگوں نے پیسے پھینکنا شروع کر دئیے ہیں -
اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے-
اور خاص بات یہ کہ اسی جگہ ایک مسجد بھی ہے مگر وہاں کوئی نہیں جاتا

اہل علم دوستوں سے سوال ہے کہ ایسی صورتحال میں شریعت میں کیا حکم ہے ؟
اس صورتحال پہ کیا کرنا چاہیئے ؟