سعودی خاتون رہف القنون پناہ ملنے کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں

5 Years ago

سعودی خاتون رہف القنون پناہ ملنے کے بعد کینیڈا پہنچ گئیں
13 جنوری 2019
اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس ایپ اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر شیئر
رہفتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
Image caption
کینیڈا کی وزیر برائے خارجہ امور کرسٹیا فریلینڈ نے سعودی خاتون 'ایک نئی بہادر کینیڈین' کے طور پر متعارف کروایا
اپنے خاندان کو چھوڑنے اور بنکاک ایئرپورٹ پر پھنس جانے والی سعودی شہری رہف القنون کو پناہ ملنے کے بعد اور وہ کینیڈا پہنچ گئی ہیں۔
18 سالہ رہف محمد القنون براستہ بنکاک آسٹریلیا جانا چاہتی تھی ‌لیکن انھیں پہلے کویت واپس جانے کے لیے کہا گیا جہاں ان کا خاندان ان کا انتظار کر رہا تھا۔
انھوں نے واپس جانے سے انکار کر دیا اور ایئرپورٹ کے ہوٹل کے ایک کمرے میں خود کو بند کر لیا، جس سے انھیں بین الاقوامی توجہ بھی حاصل ہوئی۔