سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا ﷺ کا منصب جداہے

sare nabiyon ke ohade bade hen lakin Aaqaﷺ ka mansab juda he

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا ﷺ کا منصب جداہے

نعت رسول مقبول ﷺ

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا ﷺ کا منصب جداہے
وہ امامِ صفِ انبیاؑ ء ہیں ان کا رتبہ بڑوں سے بڑاہے

کوئی لفظوں سے کیسے بتا دے ان کے رتبے کی حد ہے تو کیاہے
ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے صرف اللہ ان سے بڑاہے

وہ جو اک شہر نور الہدیٰ ہے جلوہ گاہوں کا اک سلسلہ ہے
جس کی ہر صبح شمس الضحیٰ ہے جس کی ہر شام بدر الدجیٰ ہے

نام جنت کا تم نے سنا ہے میں نے اس کا نظارا کیاہے
میں یہاں سے تمہیں کیا بتا دوں ان کی نگری کی گلیوں میں کیاہے

کتنا پیارا ہے موسم وہاں کا کتنی پرکیف ساری فضاہے
تم میرے ساتھ خود چل کے دیکھو گرد طیبہ بھی خاک شفاہے

یہ وہی شہرِ طیبہ ہے جس میں خواب گاہِ حبیبِ خدا ہے
کام ہے جن کا عقدہ کشائی، نام بھی جن کا خیر الورٰی ہے

جن کا رتبہ سوا ہے خرد سے، فہم و ادراک سے ماورا ہے
بحر و بر جن کے زیرِ نگیں ہیں، تابہ افلاک جن کی ضیا ہے

پیشواؤں کے جو پیشوا ہیں، اک لقب جن کا صدرالعلٰی ہے
قاب قوسین ہے جن کی منزل، رہگزر سدرۃ المنتہٰی ہے

مستقل ان کی دیوڑھی عطا ہو، میرے معبود یہ التجاہے
کوئی پوچھے تو یہ کہ سکوں میں، باب جبریل میرا پتہ ہے

sare nabiyon ke ohade bade hen lakin Aaqaﷺ ka mansab juda he

.

Popular Tags

sare nabiyon ke ohade bade hen lakin Aaqaﷺ ka mansab juda he lyrics,
Read sare nabiyon ke ohade bade hen lakin Aaqaﷺ ka mansab juda he naat lyrics,
Readsare nabiyon ke ohade bade hen lakin Aaqaﷺ ka mansab juda he online