زندگی بندگی روشنی ان سے ہے جس کا ان کے کرم پر گزارا نہیں
zindagi bandagi roshni un se hai js ka un ky karam pr guzara nahin
زندگی بندگی روشنی ان سے ہے جس کا ان کے کرم پر گزارا نہیں
زندگی بندگی روشنی ان سے ہے جس کا ان کے کرم پر گزارا نہیں
دامن مصطفیٰ ﷺ میں اماں ڈھونڈ لے جس کا دنیا میں کوئی سہارا نہیں
آپ ہیں ﷺ آپ ﷺ اے سرور دو جہاں مونس بیکساں ہادی گمرہاں
جس سے وابستہ تقدیر امت کی ہے آسماں کا وہ کوئی ستارہ نہیں
بے کسی کا گلہ در بدر کس لیے ہیں محمد ﷺ عالم میں جن کے لئے
ان کو آواز دے ان سے فریاد کر ان سے بہتر کوئی سہارا نہیں
ڈوب کر جن سے سورج ہویدا ہوا جن سے منسوب ہے شان شق القمر
کون مانے گا اے سرور دو جہاں وہ اشارہ خدا کا اشارہ نہیں
آپ کی یاد ایمان کی زندگی آپ کا درد عرفاں کی تابندگی
زندگی کا مزہ اس کو حاصل ہو کیا آپ کے عشق نے جس کو مارا نہیں
آپ ہی کی توجہ کا احسان ہے ورنہ ساغر کہا اور یکنت کہا
شورشوں نے اسے خوب گھیرا مگر یہ غم زندگانی سے ہارا نہیں
zindagi bandagi roshni un se hai js ka un ky karam pr guzara nahin
.
Popular Tags
zindagi bandagi roshni un se hai js ka un ky karam pr guzara nahin lyrics,
Read zindagi bandagi roshni un se hai js ka un ky karam pr guzara nahin naat lyrics,
Readzindagi bandagi roshni un se hai js ka un ky karam pr guzara nahin online