ان کا خیال ہے مری دنیا کہیں جسے

unka khyaal hy meri duniya kahin jisy

ان کا خیال ہے مری دنیا کہیں جسے

ان کا خیال ہے مری دنیا کہیں جسے
ان کا جمال ہے مرا کعبہ کہیں جسے

ان کے بغیر کون ہے اس کائنات میں
مجھ سے فقیر مالک و مولا ﷺ کہیں جسے

در ہے انہی کا جس کو سمجھئے خدا کا در
ان کی گلی ہے عرش معلیٰ کہیں جسے

پیش از طلب ہی دیتے ہیں بیش از طلب حضور ﷺ
کیا آئے لب پہ حرف تمنا کہیں جسے

آئے نسیم طیبہ کے کھل جائے ہر کلی!
دل ہو کہ باغ خلد کا نقشہ کہیں جسے

کون و مکاں میں کون ہے میرے کریم ﷺ سا
ہاں وہ کریم مظہر یکتا کہیں جسے

آسی کو کیا کشاکش موت و حیات سے
آقا ﷺ ہے اپنا جان مسیحا کہیں جسے

unka khyaal hy meri duniya kahin jisy

.

Popular Tags

unka khyaal hy meri duniya kahin jisy lyrics,
Read unka khyaal hy meri duniya kahin jisy naat lyrics,
Readunka khyaal hy meri duniya kahin jisy online