تاحشر مجھے ان ﷺ کی غلامی میں رکھا جائے

Taa hashar mujhy un saww ki ghulaami mein rakha jaye

تاحشر مجھے ان ﷺ کی غلامی میں رکھا جائے

تاحشر مجھے ان ﷺ کی غلامی میں رکھا جائے
ممکن ہے مرا نام بھی تاریخ میں آ جائے

کاش ایسا قصیدہ بھی کسی روز لکھا جائے
جا کر جسے خود روضہ آقا ﷺ پہ پڑھا جائے

اے کاش کہ لگ جائیں کبوتر کے مجھے پر
اے کاش مدینے کی فضاؤں میں اڑا جائے

مرقوم ہو جس دل پہ ترے نام کا کتبہ
اس کتبے کی تحریر بھلا کون مٹا جائے

پردوں میں اگر میم کے میں جھانکنا چاہوں
حیرت ہے کہ حیرت مجھے آئینہ دکھا جائے

اک نام نکالے مجھے گرداب سے بیدل
اک موج کنارے مجھے دریا کے لگا جائے

Taa hashar mujhy un saww ki ghulaami mein rakha jaye

.

Popular Tags

Taa hashar mujhy un saww ki ghulaami mein rakha jaye lyrics,
Read Taa hashar mujhy un saww ki ghulaami mein rakha jaye naat lyrics,
ReadTaa hashar mujhy un saww ki ghulaami mein rakha jaye online