روشن ہیں دو جہاں میں بدرالدجی کے ہاتھ

roshan hain do jehaan mein badr ul daji ky haath

روشن ہیں دو جہاں میں بدرالدجی کے ہاتھ

روشن ہیں دو جہاں میں بدرالدجی کے ہاتھ
پھیلے ہیں کائنات پہ خیرالوریٰ کے ہاتھ

فاراں کی وادیوں میں جہاں بھر کی ہے شفا
اک منبع شفا ہیں میرے مصطفیٰ ﷺ کے ہاتھ

میری سبھی امیدوں کا محور تو آپ ﷺ ہیں
ہاتھوں میں آپ کے یا نبی ﷺ ہیں خدا کے ہاتھ

میرا شمار ان کے غلاموں میں ہوگیا
“د یکھے تو مجھ کو نار جہنم لگا کر ہاتھ “

امت کی دو جہاں میں بخشش کے واسطے
اٹھے رہے ہمیشہ شہ دوسرا کے ہاتھ

مدحت اگر نہ لکھ سکیں میرے حضور ﷺ کی
جی چاہتا ہے پھینک دوں ایسے کٹا کے ہاتھ

اس مختصر حیات میں میری طلب رہی
مانگوں در رسول ﷺ میں بھی اٹھا کے ہاتھ

اوصاف کی بھی نعت کو آقاؐ کریں قبول
ہر روز بھیجتا ہوں صدائیں صبا کے ہاتھ

roshan hain do jehaan mein badr ul daji ky haath

.

Popular Tags

roshan hain do jehaan mein badr ul daji ky haath lyrics,
Read roshan hain do jehaan mein badr ul daji ky haath naat lyrics,
Readroshan hain do jehaan mein badr ul daji ky haath online