نگاہ لطف کے امیدوار ہم بھی ہیں
Nigah e lutaf ky umeedwaar ham bhi hain
نگاہ لطف کے امیدوار ہم بھی ہیں
نگاہ لطف کے امیدوار ہم بھی ہیں
لیے ہوئے یہ دل بے قرار بھی ہیں
ہمارے دست تمنا کی لاج بھی رکھنا
ترے فقیروں میں اے شہر یار ہم بھی ہیں
ادھر بھی تو سن اقدس کے دو قدم جلوے
تمہاری راہ میں مشت غبار ہم بھی ہیں
کھلا دو غنچہ دل صدقہ باد دامن کا
امیدوار نسیم بہار ہم بھی ہیں
جو سر پر رکھنے کو مل جائے نعل پاک حضور ﷺ
تو پھر کہیں گے کہ ہاں تاجدار ہم بھی ہیں
یہ کس شہنشہ عالی کا صدقہ بٹتا ہے
کہ خسرووں میں پڑی ہے پکار ہم بھی ہیں
حسنؔ ہے جس کی سخاوت کی دھوم عالم میں
انہیں کے تم بھی ہو اک ریزہ خوار ہم بھی ہیں
Nigah e lutaf ky umeedwaar ham bhi hain
.
Popular Tags
Nigah e lutaf ky umeedwaar ham bhi hain lyrics,
Read Nigah e lutaf ky umeedwaar ham bhi hain naat lyrics,
ReadNigah e lutaf ky umeedwaar ham bhi hain online