مصطفیٰؐ کی نگاہ کرم جب ہوئی مجھ گنہگار کو کیا سے کیا کر دیا
Mustafa saww ki nigah e karam jab hui mujh gunahgaar ko kya se kya kr diya
مصطفیٰؐ کی نگاہ کرم جب ہوئی مجھ گنہگار کو کیا سے کیا کر دیا
مصطفیٰؐ کی نگاہ کرم جب ہوئی مجھ گنہگار کو کیا سے کیا کر دیا
مجھ کو دربار میں اپنے بلوا لیا میرا تاریک دل پر ضیا کر دیا
اپنے معبود کو میں نے جب بھی دیا واسطہ اس کے محبوب ذی شان کا
تھی جو دل میں تمنا وہ پوری ہوئی پورا ہر اک مدعا کر دیا
جب تصور شفاعت کا ان کا کیا محو دل سے ہوا خوف روز اجر
مبتلائے غم حشر پر کیا کرم تونے اے رحمت مصطفیٰؐ کر دیا
دیکھ کر اس کو شاہوں کے سر جھک گئے اس کے ادنیٰ غلاموں میں شامل ہوئے
حکمراں بادشاہوں پہ سرکار ﷺ نے اپنے کوچے کا ہر اک گدا کر دیا
آج تک ساری دنیا میں ایسا غنی کوئی پیدا ہوا ہے نہ ہو گا کبھی
دولت فقر و فخری عطا کی جسے پھر اسے سرور اغنیاء کر دیا
دو جہانوں کی رحمت بنا کر انہیں اے ریاضؔ حق نے بھیجا بڑی شان سے
حشر میں دے کے ان کو شفاعت کا حق عاصیوں کا بڑا آسرا کر دیا
Mustafa saww ki nigah e karam jab hui mujh gunahgaar ko kya se kya kr diya
.
Popular Tags
Mustafa saww ki nigah e karam jab hui mujh gunahgaar ko kya se kya kr diya lyrics,
Read Mustafa saww ki nigah e karam jab hui mujh gunahgaar ko kya se kya kr diya naat lyrics,
ReadMustafa saww ki nigah e karam jab hui mujh gunahgaar ko kya se kya kr diya online