منور صبح ہوگی روضہ خیر الوریٰ ہو گا

munawar subha hogi roza e khair ul waraa ho ga

منور صبح ہوگی روضہ خیر الوریٰ ہو گا

منور صبح ہوگی روضہ خیر الوریٰ ہو گا
زبان شوق پر صل علیٰ صل علیٰ ہو گا

جمال گنبد خضریٰ ضر صدقے ہو گا دل اپنا
مٹیں گے فاصلے دل ہو گا باب حسن وا ہو گا

سہارا دے گی رحمت آپ کی خود اپنے مجرم کو
گناہوں کے تصور سے جہاں دل ڈوبتا ہو گا

برستی ہوں گی آنکھیں جرم عصیاں کے تصور سے
زباں خاموش ہو گی دل سراپا مدعا ہو گا

احد ارض امانت دار شہدائے محبت ہے
دل دیوانہ اس کے ذرے ذرے پر فدا ہو گا

وہ مسجد جس کی بنیادیں امین راز تقویٰ ہیں
اسی میں مجھ سا عصیاں کوش سجدے میں پڑا ہو گا

پڑا بیمار ہو گا روضہ جان مسیحا پر
وفور درد ہو گا اور وہ درد آشنا ہو گا

جبین شوق لذت یاب کیف بندگی ہو گی
وہیں سجدے ادا ہوں گے جہاں پہ نقش پا ہو گا

نفس گم کردہ حاضر ہوں جہاں پر طائر سدرہ
وہاں پر کس طرح حاضر قمرؔ سا پر خطا ہو گا

munawar subha hogi roza e khair ul waraa ho ga

.

Popular Tags

munawar subha hogi roza e khair ul waraa ho ga lyrics,
Read munawar subha hogi roza e khair ul waraa ho ga naat lyrics,
Readmunawar subha hogi roza e khair ul waraa ho ga online