مرا دل اور مری جان مدینے والے

mera dill or meri jaan madine wale

مرا دل اور مری جان مدینے والے

مرا دل اور مری جان مدینے والے
تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے

باعث ارض وسما صاحب لولاک لَما
عینِ حق صورت انسان مدینے والے

بھر دے بھر دے مرے دا تا میری جھولی بھر دے
اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے

پھر تمنائے زیارت نے کیا دل بے چین
پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے

دل بھی مشتاقِ شہادت ہے کماندارِ عرب
اس طرف بھی کوئی پیمان مدینے والے

تیرا در چھوڑ کے جاؤں تو کہاں جاؤں میں
میرے آقا میرے سلطان مدینے والے

سگِ طیبہ مجھے سب کہہ کے پکاریں بیدم
یہی رکھیں میری پہچان مدینے والے

mera dill or meri jaan madine wale

.

Popular Tags

mera dill or meri jaan madine wale lyrics,
Read mera dill or meri jaan madine wale naat lyrics,
Readmera dill or meri jaan madine wale online