میں رہ کی خاک بن کران کی گلیوں میں پڑی ہوتی
mein rah ki khak ban kar unki galiyon mein pari hoti
میں رہ کی خاک بن کران کی گلیوں میں پڑی ہوتی
میں رہ کی خاک بن کران کی گلیوں میں پڑی ہوتی
یا سنگ ِ آستاں بن کر کہیں در پر جڑی ہوتی
شہ ِ لولاک جس جنگل میں ریوڑ لے کے جاتے تھے
خدایا ! کاش اس جنگل میں میری جھونپڑی ہوتی
گزرتے آپؐ گلیوں سے میں گلیاں چومتی پھرتی
زیارت ہو تو جاتی ، گو گھڑی یا دو گھڑی ہوتی
نکلتا چاند حجرے سے تو ،سورج کو گہن لگتا
وہ کملی کالی کاندھے پر تو ہاتھوں میں چھڑی ہوتی
وہ دست رحمت عالمؐ مرے اشکوں تلک آتا
میں ان کی جالیوں کے سامنے روتی کھڑی ہوتی
نظر جو مجھ پہ پڑ جاتی مقدر ہی سنور جاتے
مری ہستی کے صحرا میں بھی رحمت کی جھڑی ہوتی
ہوا کے ساتھ شاخیں جھومتیں صل علیٰ پڑھتیں
کھجوروں کی قطاروں میں کہیں میں بھی کھڑی ہوتی
میں سر قدموں پہ رکھ کر درد سارے ان سے کہہ دیتی
مسرت سے مری آنکھوں میں اشکوں کی لڑی ہوتی
میں اس مٹی میں ہوتی دفن فوزی ، خوش نصیبی سے
مدینے میں جنم لیتی ، مدینے میں بڑی ہوتی
mein rah ki khak ban kar unki galiyon mein pari hoti
.
Popular Tags
mein rah ki khak ban kar unki galiyon mein pari hoti lyrics,
Read mein rah ki khak ban kar unki galiyon mein pari hoti naat lyrics,
Readmein rah ki khak ban kar unki galiyon mein pari hoti online