میں عاصی ہوں یہ مانا کام ہے میرا خطا کرنا

mein aasi hoon mana kaam he mera khata karna

میں عاصی ہوں یہ مانا کام ہے میرا خطا کرنا

میں عاصی ہوں یہ مانا کام ہے میرا خطا کرنا
مگر ہے آپ ﷺ کا شیوہ عطاوں پر عطا کرنا

سماعت آپ کی ایسی کہ دھڑکن کی صدا سن لے
ضروری تو نہیں اپنی زباں سے التجا کرنا

سواری آ رہی ہے سیدہ زہرا کی محشر میں
ادب سے سر جھکا لو سب نہ اب اونچی نگاہ کرنا

نبی کے نام پر گھر بار اپنا سب لٹا ڈالا
کوئی سیکھے ذرا صدیقِ اکبرسے وفا کرنا

بڑے ہی ہیں کریم آپس میں یہ فرمانِ ربی ہے
کبھی بھی آل کو اصحاب سے نہ تم جدا کرنا

وفا کے بادشاہ عباس کا درسِ وفا سن لو
وفا کرنا نبی کی آل سے لوگو وفا کرنا

مواجہہ تک تو جاتا ہوں مگر پھر لوٹ آتا ہوں
نہیں آسان ان کی جالیوں کا سامنا کرنا

کوئی تجھ سا بھی خوش قسمت نہیں الطاف دنیا میں
خدا نے لکھ دیا قسمت میں آقا کی ثنا کرنا

mein aasi hoon mana kaam he mera khata karna

.

Popular Tags

mein aasi hoon mana kaam he mera khata karna lyrics,
Read mein aasi hoon mana kaam he mera khata karna naat lyrics,
Readmein aasi hoon mana kaam he mera khata karna online